اسلام آباد (ویب ڈیسک)
15 اکتوبر 2026
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔
روسی وزیر داخلہ نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سے خلوص اور محبت لے کر واپس جا رہا ہوں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا دورہ باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روسی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔
روسی وزیر داخلہ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
دورے کے دوران روس کے وزیر داخلہ اور پاکستانی ہم منصب نے منظم جرائم کے سدباب کے لئے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔





























