چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ برطانیہ،انر ٹیمپل میں اعزازی بینچرکے طورپرخوش آمدید

  1. پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر دی آنرایبل سوسائٹی آف دی انر ٹیمپل نے لندن میں منعقدہ اپنے بینچرز نائٹ کے موقع پر انہیں اعزازی بینچر کے طور پر خوش آمدید کہا۔

اس بارے میں جاری اعلامیہ کےمطابق اس موقع پرپاکستان اور برطانیہ کے عدالتی اور قانونی اداروں کے درمیان علم، تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کے ذریعے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

گفتگو میں عدالتی استعداد کار بڑھانے، خصوصاً مقدمات کے انتظام (کیس مینجمنٹ) اور فیصلے تحریر کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ قانونی اخلاقیات اور وکالت کے شعبوں میں پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور چیف جسٹس کی انر ٹیمپل کے ساتھ اعزازی بینچر کی حیثیت سے وابستگی ان تبادلوں کو آگے بڑھانے کے لئے اہم ذریعہ فراہم کرتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

تازہ ترین