اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچی جہاں پرپی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
انگلینڈ ٹیم کل بروز جمعہ 17 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔




























