امریکہ ایران میں رجیم تبدیلی کے لیئے حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اخبار کا دعوٰی

واشنگٹن: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے مختلف آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے، جس کے بعد تہران میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے امکانات پر غور شروع کیا گیا ہے۔ یہ غور و فکر ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم وہ ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو دبانے کی کوششوں کے ردعمل میں فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ کارروائی کا مقصد براہِ راست فوجی تنصیبات کے بجائے غیر فوجی اہداف ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین