پاکستان سمیت دیگر 6 اسلامی ممالک کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے حوالے سے اعلامیہ جاری

اسلام آباد/جدہ

پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دی گئی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔وزرائے خارجہ نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے اپنی اپنی حکومتوں کے مشترکہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنی متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق شمولیتی دستاویزات پر دستخط کریں گے، جن میں مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں اور یہ پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کر چکے ہیں۔وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے ممالک بورڈ آف پیس کے مشن پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کریں گے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے کے تحت ایک عبوری انتظامیہ کے طور پر کام کرے گا، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے ذریعے کی گئی ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف پیس کا مقصد مستقل جنگ بندی کو مستحکم کرنا، غزہ کی تعمیر نو میں معاونت اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور پائیدار امن کو فروغ دینا ہے۔ وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہو۔ ان اقدامات کے ذریعے خطے کے تمام ممالک اور عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان میں معیشت کی بہتری کےاقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 ملک میں معیشت کی بہتری...

مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے خطبات کےلئےمشترکہ موضوعات کی تجویز پر وقف بورڈ کو شدید تنقید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں نماز...

پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو، بے سہارا بچوں کا روشن مستقبل ۰۰۰

پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو...

پاک چین دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت، پہلی مشترکہ فوجی مشق "قراقرم 2026” سنکیانگ میں جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 پاکستان چین دفاعی تعاون میں...

تازہ ترین