پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور تربیت کا سب سے بڑا اور منظم ادارہ ہے۔
صوبہ پنجاب کے 17 اضلاع میں واقع بیورو کا بنیادی مقصد مظلوم بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔ ادارے کی مؤثر تربیت کے باعث حال ہی میں ایک زیر کفالت بچہ دفاع وطن کے لئے پاک فوج میں شامل ہوا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں زیر کفالت ایک بچی کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کے لئےبچوں کو کھانا پکانے، سلائی، گرافک ڈیزائننگ سمیت مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ سی پی ڈبلیو بی سالانہ تقریباً 10 ہزار بچوں کی دیکھ بھال، تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے اور بچوں کو خود مختار زندگی کی جانب گامزن کرنے کے لئے ان کی شادیوں کا باوقار انتظام بھی کرتا ہے۔
سی پی ڈبلیو بی کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال اور کفالت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے سی پی ڈبلیو بی میں موجود سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں بچے انتہائی پُراعتماد، خوش، صحت مند اور بہترین نگہداشت میں ہیں۔






























