اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17 اکتوبر 2026
پاکستان چین دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پہلی مشترکہ فوجی مشق "قراقرم 2026” چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری ہے۔
چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کورلا میں پاک چین مشترکہ فوجی مشق کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
مشترکہ مشق میں ڈرون آپریشنز، دوران حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔
چین پاکستان فوجی مشق میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی مشقوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کر رہی ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے چینی ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔
پاک چین مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا اور دونوں افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی مضبوط بنانا ہے۔





























