مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے خطبات کےلئےمشترکہ موضوعات کی تجویز پر وقف بورڈ کو شدید تنقید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026

مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے خطبات کےلئےمشترکہ موضوعات کی تجویز پر وقف بورڈ کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مودی حکومت کے ہندوانتہا پسندوں کےزیراثر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مذہبی آزادی پرایک اور وار کیا گیا ہے۔ بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں نماز جمعہ کے خطبات کے لئے مشترکہ موضوعات کی تجویز پر وقف بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس پراپنے پیغام میں کہاکہ بی جے پی کی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستان گزٹ کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے بھی اقدام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسلمان اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اقدام کو مجوزہ یکساں سول کوڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے جموں و کشمیر کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

پاکستان میں معیشت کی بہتری کےاقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 ملک میں معیشت کی بہتری...

پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو، بے سہارا بچوں کا روشن مستقبل ۰۰۰

پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو...

تازہ ترین