بھارتی فضائیہ کو جھٹکا ،ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی شمال مشرقی ریاست آسام میں پرواز کے بھرنے کے فوری طور پر لاپتا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے نے شام کو معمول کی پرواز بھری تھی اور طیارے میں پائلٹ اور ایک ویپن سسٹم آپریٹر (نیویگیٹر) سوار تھے۔طیارہ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ کے فضائی علاقے میں پرواز کر رہا تھا جب اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑا تھا اور اس کا آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا۔طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔کاربی آنگلونگ کے جنگلاتی علاقے میں رہنے والے بعض افراد نے اسی وقت ایک زور دار دھماکے جیسی آواز سننے کا دعویٰ کیا ہے۔جس کے باعث طیارے کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ بھارتی فضائیہ نے بتایا ہے کہ طیارے اور اس کے عملے کا سراغ لگانے کے لیے فضائی اور زمینی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سخوئی روسی ساختہ دو انجنوں والا جدید ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے اہم ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔اس جنگی جہاز کو فضائی و زمینی اہداف کے خلاف مختلف قسم کے مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لاپتا ہونے کی اصل وجہ اور عملے کی حالت کے بارے میں مزید معلومات تلاش کے عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین