مالی بحران،حکومت نے رواں مالی سال کے منصوبوں کے 100 ارب روپے کاٹ لیئے

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کر دی ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کی طرف سے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 10 فیصد کٹوتی ہوگی جس کے بعد رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں مختص کیا گیا وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے سےکم ہوکر 900 ارب روپے پر آگیا ہے۔وفاقی حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے 72 ارب روپے کی سبسڈی اٹھاچکی ہے۔ وزیر اعظم نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں عوام پر پیٹرول اور ڈیزل کا بوجھ منتقل نہ کرکے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی بات کی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

تازہ ترین