ایک سال میں: – پیاز: %132.52 – ٹماٹر: %93.21 – گندم کا آٹا: % ⁠62.25مہنگا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)
پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کے آگے کوئی تدبیرکارگرثابت نہ ہوئی۔ہفتہ وارمہنگائی میں اشیاء ضرور یہ اورخورونوش میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیاد پر مہنگی ہونے والی اشیاء
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران:
– پیاز: 14.17 فیصد مہنگی
– پیٹرول: 3.77 فیصد مہنگا
– مرغی کا گوشت: 3.35 فیصد مہنگا
– لہسن:2 فیصد مہنگا
– چنے کی دال: 0.63 فیصد مہنگی

ہفتہ وار بنیاد پر سستی ہونے والی اشیاء
– انڈے: 5.78 فیصد سستے
– ڈیزل: 5.15 فیصد سستا
– ٹماٹر: 4.99 فیصد سستے

سالانہ بنیاد پر اضافہ
ایک سال کے دوران:
– پیاز: 132.52 فیصد مہنگی
– ٹماٹر: 93.21 فیصد مہنگے
– گندم کا آٹا: 62.25 فیصد مہنگا
– ایل پی جی: 51.69 فیصد مہنگی
– ڈیزل: 33.08 فیصد مہنگا

سالانہ بنیاد پر کمی
– آلو: 30.01 فیصد سستے
چینی: 19.10 فیصد سستی
– مرغی کا گوشت: 17.68 فیصد سستا
– انڈے: 17.41 فیصد سستے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین