اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر)
آئی جی اسلام آبادپولیس سید علی ناصر رضوی نے این سی سی آئی اپنے تبادلے کے ساتھ ہی جاتے جاتے فورس کے 125 ماتحت افسران واہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ترقی پانے والوں میں 12 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 09 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر اور 105 ہیڈکنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ تمام ترقیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیےگئے ہیں۔
وفاقی پولیس کے سینئیرآفیسر نے بتایاکہ آئی جی اسلام آبادکا بالکل تبادلہ ہوچکا ہے تاہم وہ کل سوموار کوعہدے کا چارج چھوڑیں گے۔
بڑے پیمانے پر ماتحت افسران کو ترقیاں دینے کے اپنے اقدام پرآئی جی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ترقیوں سے فورس کا مورال بلند ہوگا اور وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ترقیاں میرٹ، کارکردگی اور سروس ریکارڈ کی بنیاد پر کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ فورس کی ویلفئیر ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ترقی اسلام آباد پولیس کی پالیسی ہے۔
آئی جی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور انہیں ترقی کے رینک لگائے۔































