سی ڈی اے کی اسلام آباد ایکسپریس وے پرغیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم،50 عمارتیں سیل

 

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شعبہ بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے سروس روڈ ایسٹ پر سیلنگ اور ریگولرائزیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اب تک کی کارروائی:
مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر50 سے زائد خلاف ورزی کرنے والے تعمیراتی یونٹس کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔جس میں سوہان تا اقبال ٹاؤن 34 اور کورال بریج تا کورال پولیس اسٹیشن و گلبرگ گرینز کے 24 یونٹس شامل ہیں۔ باقی علاقے کا سروے جاری ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق سیل کی گئی عمارتوں میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، نان کنفرمنگ استعمال اور فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کے کیسز سامنے آئے۔

نوٹس کے بعد کارروائی
کارروائی سے قبل مالکان کو قانونی نوٹس دے کر بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔ مہلت ختم ہونے کے باوجود تقاضے پورے نہ کرنے پر بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

سی ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات سے سرکاری ریونیو اور شہریوں کی جان و مال کو خطرہ ہے۔ فائر سیفٹی شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ادارے نے شہریوں اور کاروباری افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں کے بلڈنگ پلان، اجازت نامے اور فائر سیفٹی کا جائزہ لے کر فوری ریگولرائزیشن کروائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی جی اسلام آبادپولیس جاتے جاتے 125 ماتحت پولیس افسران کوترقیاں دےگئے، نوٹیفکیشنز جاری

اسلام آباد(چیف کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آبادپولیس سید علی...

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی پولیس کا تیسرا سب انسپکٹر رشوت لینے بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی پولیس کے تیسرے...

تازہ ترین