چوبیس اگست کوقومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ،اہم قانون سازی متوقع، 78 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)
دو روز کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس سوموارکوہوں گےاوردونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کا 16 نکاتی اور سینیٹ کا 62 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا ایجنڈا
قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اہم بلوں میں شامل ہیں:
1. نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل 2026ء
2. وفاقی اردو یونیورسٹی و بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ترمیمی بل
3. قومی ادارہ برائے میٹرولوجی پاکستان ترمیمی بل
4. ٹریول ایجنسیاں ترمیمی بل 2026ء
5. پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل
6. پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ترمیمی بل

سینیٹ کا ایجنڈا – اہم بل
سینیٹ کے ایجنڈے میں نجی اراکین کے متعدد اہم بل شامل کئے گئے ہیں:

قانون و انصاف
سینیٹر شہادت اعوان: تعزیراتِ پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں ترمیمی بل – دفعات 286 اور 286 اے میں ترامیم
– سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری: کرمنل لاز ترمیمی بل 2026ء – روک تھام غیرت کے نام پر قتل ۔اس بل کے ذریعے تعزیرات پاکستان 1860ء اور ضابطہ فوجداری 1898ء میں ترامیم تجویز ہیں۔ بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فوری غور اور منظوری کی تحریک بھی ایجنڈے میں ہے
– سینیٹر بشریٰ انجم بٹ: اینٹی ریپ (تحقیقات اور ٹرائل) ترمیمی بل 2026ء کی منظوری کی تحریک

تعلیم و سماجی امور
– سینیٹر محمد عبدالقادر: فاطمہ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملتان بل 2026ء – ملتان میں نئے ادارے کے قیام کے لیے۔ وہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 336-B میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے
– سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری: مسلم فیملی لاز میں ترمیمی بل – والدین کے نان نفقہ سے متعلق قانونی ترمیم

دیگر اہم بل
– سینیٹر محمد عبدالقادر: پاسپورٹ ایکٹ 1974ء میں ترمیمی بل 2026ء – قائمہ کمیٹی رپورٹ کے بعد فوری منظوری کی تحریک
– ارکانِ پارلیمنٹ (تنخواہ اور الاوٴنسز) ترمیمی بل 2026ء
– امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس (کنٹرول) ایکٹ 1950ء میں ترمیمی بل 2023ء*
– سینیٹر کامران مرتضیٰ: اپنی جانب سے بل متعارف کرانے کی تحریک پیش کریں گے

اہم نکات
دونوں ایوانوں میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد کئی بلوں پر فوری غور اور منظوری متوقع ہے۔ خواتین کے تحفظ اور تعلیمی اداروں سے متعلق بلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین