اسلام آباد (ہیرالڈ نیوز)
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اہم بہتری کرتے ہوئے اسے Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دیا ہے۔
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک "مستحکم”برقرار رکھا ہے۔
معیشت پراعتماد کا اظہار
موڈیز کے اس فیصلے کو پاکستان کی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے عالمی اعتماد کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق B3 ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ یہ اپ گریڈپاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا اعتراف ہے۔
سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی میں آسانی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
موڈیز کا یہ تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک اہم مثبت پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔































