پاکستان میں مہنگائی جاری: سالانہ شرح 9.04 فیصدتک جاپہنچی ،دال چنا، گندم کا آٹا،دال مسور،چائے، دال ماش بیف مہنگا

اسلام آباد(نمائندہ ہیرالڈ)
پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے بھی مہنگائی 0.5 فیصد بڑھ گئی۔

ملک میں سالانہ شرح مہنگائی 9.04 فیصد رہی۔

ایک ہفتے میں 20 اشیاء مہنگی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء : دال چنا، گندم کا آٹا، انڈے، دال مسور، چائے، دال ماش اور بیف شامل ہیں۔
ایل پی جی 3.46 فیصد بجلی 2.04 فیصد مہنگی ہوئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 2.44 فیصد جبکہ پیٹرول 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سالانہ بنیاد پر بڑا اضافہ
سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ اضافہ :
– پیاز کی قیمت 126 فیصد
– آٹا 45 فیصد
– ٹماٹر 37 فیصد تک مہنگے ہوئے

ایل پی جی 56 فیصد، ڈیزل 36 فیصد اور پیٹرول 30 فیصدمہنگا ہوا۔

ایک سال میں بجلی 2.06 فیصد، سرخ مرچ 16 فیصد سے زائد، مٹن 16 فیصد، بیف 13.6 فیصد اور بریڈ 9.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

11 اشیاء سستی بھی ہوئیں
دوسری جانب زیرجائزہ عرصے کے دوران 11 اشیا سستی ہوئیں۔
ٹماٹر، چکن، پیاز، کیلے، لہسن، چاول اور آلو کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین