اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیشہ کیفے سے متعلق کیس کا اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت کے اہم احکامات:
1. جو شیشہ کیفے مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کر چکے ہیں اور قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔
2. غیر قانونی شیشہ سے متعلق سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
3. اسلام آباد پولیس غیر قانونی شیشہ سرگرمیوں اور منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق ہدایات:
عدالت نے شیشہ کیفے کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم تکمیل پر تشویش کا اظہار کیا۔
1. وفاقی کابینہ میں زیر غور شیشہ سے متعلق قوانین کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
2. ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل یہ معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں۔
3. شیشہ کیفے سے متعلق مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔
4. ریگولیٹری فریم ورک کی تکمیل سے متعلق تعمیلی رپورٹ ایک ماہ کے اندر عدالت میں جمع کرائی جائے۔































