دسمبر 2026: ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 4 ٹریلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا ہدف مقرر، وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر کا اجلاس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

PRAL کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن
وزیراعظم کو اجلاس میں *پی آر اے ایل (PRAL) کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔
"ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں”
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

IRIS 3.0 اور ٹیکنالوجی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس نظام کو جدید، مربوط اور ڈیٹا پر مبنی بنانے کے لیے IRIS 3.0، نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل اور سینٹرل ڈیٹا ہب پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔
IRIS 3.0 کے ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

پرال میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا سکیورٹی، آپریشنز اور ٹیکس ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں نئی سینئر قیادت کی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
IRIS 3.0 کے تحت آٹو ٹیکس کے تصور کو پائلٹ کرنے اورمستقبل میں مصنوعی ذہانت و مشین لرننگ کو ٹیکس وصولی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

کسٹمز میں فیس لیس اسیسمنٹ

اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری تا جون 2026ء کے دوران فی گڈز ڈیکلریشن اوسط ریونیو میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فیس لیس اسیسمنٹ کے نتیجے میں درآمدی بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور نگرانی میں بھی اضافہ ہوا۔

280 گڈز ایویلیویٹرز کی بھرتی کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔
اسلام آباد میں سینٹرل اسیسمنٹ یونٹ کے قیام پر پیش رفت جاری ہے۔ عبوری انتظام کے تحت یونٹ 31 دسمبر 2026ء تک فعال کرنے جبکہ مکمل مربوط سہولت کو جون 2027ء تک نئے کمپلیکس میں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے گڈز ایویلیویٹرز کی تعیناتی کا عمل خوش آئندہے۔ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

ڈیجیٹل انوائسنگ میں بڑا اضافہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی 2025 میں ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 236 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
جولائی 2026 میں ان کا حجم 2.5 ٹریلین روپے کی سطح کو عبورکر گیا۔
دسمبر 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 4 ٹریلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
وزیراعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھا کے لیے تمام قانونی پٹرول پمپس کی GIS ٹیگنگ، GPS ٹریکنگ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ERP نظام کو ٹریکر سے منسلک کیا گیا۔
راہ-گزر ایپ کے ذریعے اڑھائی ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس کو بند کرا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین