قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی، 35 کروڑ کی گرانٹ منظور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کوپرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے گرانٹ بھی منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ پرولیگ بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیاکی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، اس ایونٹ میں شرکت کیلئے 35 کروڑ روپے درکار ہیں۔

اس پر محی الدین وانی نے واضح کیا کہ 25 کروڑ وزارتِ خزانہ دے گی اور 10 کروڑ اسپانسرز سےحاصل کیےجائیں گے۔

اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران عماد بٹ نے کہا کہ پرو ہاکی میں شرکت کے گرین سگنل پر خوشی ہوئی ہے ، ایونٹ میں شرکت سے ہاکی کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے، سپورٹ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب عماد بٹ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا، ہاکی کی ترقی کے لیے صرف حکومتی فنڈز پر انحصار نہیں کرنا چاہیے ، ہاکی فیڈریشن کو فنڈز کے لیے عملی اقدامات خود کرنا ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین