وزیراعظم کی دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزراء کو متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزراء کو متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور اپنے متعلقہ حلقوں میں موقع پر موجود رہ کر انخلاء، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے کیساتھ رابطے اور مکمل معاونت فراہم کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو پیشگی صورت حال کی اطلاع کرنے اور خطرے سے دوچار علاقوں سے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اداروں کے آپس کے روابط بڑھائے جائیں، دریائی گذرگاہوں کے کنارے آباد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین