سپریم کورٹ بار الیکشن امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری ہوگی

لاہور :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کومنعقد ہوں گے ملک بھر سے 4ہزار379 وکلااپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار پائے ہیں،لاہور سے 1460وکلا شامل ہیں،جبکہ ملتان سے 315، بہاولپور سے 145، راولپنڈی سے 805، خیبرپختونخوا سے 593، سندھ سے741 اور بلوچستان سے 322 وکلا ووٹرز شامل ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عارضی فہرست 30 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

یکم اکتوبر اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، جبکہ3 اکتوبر دائر کردہ اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار4 اکتوبر دوپہر2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لینے کے اہل ہوں گے اور اسی روز سہ پہرامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے ۔ پولنگ صبح ساڑھے8 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین