اسلام آباد (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026
دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیاہے۔گھناؤنے جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نے میزبان ممالک کا امن خطرے میں ڈال دیا۔
افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار 700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کئے گئے ہیں۔
افغان میڈیاکے مطابق فرانس نے بھی امن و امان کے لئے خطرہ قرار دیے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
افغان میڈیاکے مطابق یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کر چکے ہیں ۔






























