ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک)
13 اکتوبر 2026

ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ٹرین خوفناک حادثہ کاشکار ہوگئی جس میں ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ بتیس مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رحمن بابا ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ٹرین کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے میں ابھی تک 5 مسافر جاں بحق اور 32زخمی ہونے کی ریلوے پولیس حکام نے تصدیق کی ہے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

رحمن بابا ٹرین حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنے اپنے سامان کے ساتھ پٹری کے کنارے موجود ہیں۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریفُ نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کوفوری اور تیز امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

تازہ ترین