نئی دہلی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026
منی پور میں بدامنی برقرار ہے، مودی سرکار کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں حالات روز بروز مزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں اور 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوا، منی پور میں مسلح گروہوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 10 گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق حالیہ فسادات کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔


































