پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،ایگزیکٹو بورڈ قرضے کی منظوری دیگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
08اکتوبر2026

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 1.21 ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے گا۔

پاکستان کے ساتھ موجودہ ای ایف ایف پروگرام کی 5 ویں قسط کے لئے چوتھا جائزہ اجلاس اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لئےآر ایس ایف پروگرام کے لئے تیسرے جائزے کے لئے مذاکرات ہوئے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول کے لیے بہترین کوششیں کیں، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی استحکام آیا اور اصلاحات کا عمل تیز ہوا۔ مشکل بیرونی حالات کے باوجود پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر رہی اور حکومت نے تیل کے بحران کو بہتر انداز میں قابو کیا۔

اعلامیہ کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پاکستان کو 20 کروڑ ڈالرز جاری کیے جائیں گے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی 4 فیصد رہی جبکہ گزشتہ برس جی ڈی پی 3.6 فیصد رہی۔ مہنگائی کی شرح کم ہو کر اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف میں واپس آ رہی ہے۔

پاکستان نے تعلیم اور صحت کا بجٹ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور پاکستان کے ساتھ آرٹیکل فور کے تحت بھی مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

تازہ ترین