
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
13 اکتوبر 2026
پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور وزارتِ انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اسلام آباد میں پالیسی ڈائیلاگ منعقد کیا گیا۔
نیشنل پالیسی ڈائیلاگ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور تمام مکاتبِ فکر کے ماہرین و طلباء نے شرکت کی۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے آن لائن تحفظ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ جہاں تخلیقی صلاحیتوں میں معاون ہے وہاں سائبر جرائم اور ہراسانی جیسے شدید خطرات کا بھی سبب بنتا ہے۔
اپنے خطاب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بھی بچوں کے لئےمحفوظ ڈیجیٹل ماحول کی ضرورت پراظہارِ خیال کیا۔
پنجاب اسمبلی کےاسپیکر ملک احمد خان کے مطابق پنجاب اسمبلی نے بچوں کے آن لائن تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر کے وفاقی حکومت کو بروقت اقدامات کا پیغام دیا ہے۔





























