بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک
13 اکتوبر 2026

معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال نے جاری کردی ہے جس میں انکی موت کی وجہ معلوم واضح کردی گئی ہے۔

بھارت کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی جسکی وجہ سے دل کو خون کی فراہمی شدیدمتاثرہوئی تھی۔رپورٹ میں موت کی وجہ "لیفٹ کورونری آرٹری تھرومبوسس کے باعث ایکیوٹ مایو کارڈیل انفارکشن” بتائی گئی ہے۔

75 سالہ اداکار 8 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی دیکھ بھال کرنے والے شخص نے طبیعت خراب ہونے پر ایمبولینس طلب کی تھی جس کے بعد ایمبولینس انکی رہائش گاہ بھیجی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ نانا پاٹیکر کو 45 منٹ تک ڈاکٹروں نے سی پی آر بھی دیا لیکن پھربھی انکی زندگی نہ بچ پائی اور صبح 5 بج کر 10 منٹ پرانہیں مردہ قرار دے دیا گیاتھا۔بعد ازاں میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے گوا میڈیکل کالج منتقل کیا گیاتھا۔

بھارتی لیجنڈنانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار والد کی میت لینے گوا پہنچے جہاں سے میت پہلے پونے لے جائی گئی جسکے بعد اسے ڈونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس منتقل کیا گیاتھا۔انکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں۔

ناناپاٹیکرنے 1978 میں مظفر علی کی فلم ‘گامن’ سے ہندی فلموں میں قدم رکھاتھاپھر فلم پراہار،دی فائنل اٹیک’ سے ہدایت کاری شروع کی۔

نانا پاٹیکر آخری بار 2026 میں ریلیز فلم ‘صوبیدار’ میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

تازہ ترین