حد نگاہ صفر موٹرویز بند

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1 پشاور سے صوابی، ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند رکھا گیا ہے، دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کے باعث حکام نے شہریوں کو دھند میں غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، پشاور 577 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 344 اور گجرات کا 249 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ لاہور 225 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلوددہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان اور سیالکوٹ 500 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کے آلودہ ترین شہر ہیں جبکہ خانیوال کا ایئر انڈیکس 371 اور نارووال کا 353 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

تازہ ترین