پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 8 فروری سے 21 فروری 2027 تک اسلام آباد میں کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کے انعقاد کی تیاریوں اور آمادگی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ہاکی سیریز پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کے روابط کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے مقابلے فراہم کرنے کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہاکی فیڈریشن پاکستان ، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ وفاقی حکام کے تعاون سے، کینیڈا کے دورہ کرنے والے دستے کےلئے رہائش، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کی سہولیات اور سیکیورٹی سمیت میزبانی کےتمام جامع انتظامات عمل میں لائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

پاکستان میں معیشت کی بہتری کےاقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 ملک میں معیشت کی بہتری...

تازہ ترین