اسلام آباد(ویب ڈیسک)
17اکتوبر2026
پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے مصطفٰی حمید ملک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے عرفان اللّٰہ خان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔
پولیس سروس گریڈ 17 کی دُرِ تابش، محمد نعمان، نِدا جنید، محمد آصف اور محمد شعیب امین کی خدمات سندھ حکومت سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔





























