وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کے نوٹس چسپاں

سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔
سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کوعدالت میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔
انسداددہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکم نامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے نوٹسز کے مطابق ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے یا روپوش ہیں، سہیل آفریدی ،شفیع اللہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔نوٹسز میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کی پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جارہا ہے، ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

پاکستان میں معیشت کی بہتری کےاقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 ملک میں معیشت کی بہتری...

تازہ ترین