مصالحت کا کلچر دنیا میں ہے مگر ہمارے ہاں وقت لگے گا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی

  1. اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی نے مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اہم ریمارکس دیے، گذشتہ روز نجی بنک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا،اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے،اس کے لیے پہلے وکلا کو، پھر ججز کو اور اس کے بعد عوام کو convince ہونا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا کہ کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں، عدالت نے بنک حکام کو درخواستگزاران سے مصالحت کا کہا، عدالت نے26 درخواستگزاران میں سے جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والوں اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور کہاکہ عدالت ان کا فیصلہ کرے گی، عدالت نے سماعت11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین