ایف بی آر نے ماہ دسمبر میں ریکارڈ 1427 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا

ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے جو 1427 ارب 10 کروڑ ہے: حکام/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا۔ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ٹیکس ریونیو جمع کیے جانے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے دسمبر میں 1427ارب10کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا جو ماہانہ ہدف 1446 ارب روپے کا 99 فیصد ہے۔حکام کے مطابق یہ کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے، اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308 ارب روپے وصول کیے جو 99.8 فیصد ہے ۔اس کے علاوہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں وصولی 898 ارب روپے تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 1427.1 ارب روپے ہو گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

تازہ ترین