وینزویلا میں رجیم تبدیلی تک امریکہ انتںظام سنبھالے گا ، ٹرمپ

امریکا کے صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر حملہ کیا۔

وینزویلا میں حملے اور صدر و اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر رات گئے اور آج صبح وینزویلا کو نشانہ بنایا اور فوجی قوت کا ناکارہ بنادیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی سے کراکس کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ ہمارے فوجیوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑلیا۔ٹرمپ نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پوری دنیا نے ایسا حملہ نہیں دیکھا، امریکا کے پاس دنیا کا بہترین اسلحہ ہے اور ہم دوسرے حملے کیلیے بھی تیار ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ دوسرے حملے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وینزویلا کے تمام معاملات اقتدار کی منتقلی تک امریکا چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں 97 فیصد منشیات سمندر کے راستے آتی ہے، امریکا نے وینزویلا کے دل میں تاریخی آپریشن کیا کیونکہ وہاں کے لوگ دہائیوں سے مشکلات کا شکار تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ ابھی بحری جہاز میں ہیں، جو نیویارک کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین