خیبرپختونخوا کو اگر اس کا جائز حق ملتا تو صوبہ دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا۔ کراچی پریس کب میں میٹ دی پریس سے خطاب خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بڑی تعداد میں عوام استقبال کیلئے آئے، پریس کلب پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، لاہور میں ہم جہاں کھانا کھانے جاتے تھے وہ مارکیٹ بند ہوجاتی تھی، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا؟وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر سعید غنی نے استقبال کیاان کا کہنا تھاکہ سندھ میں اب تک تو بے نظیر اور ذوالفقاربھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احساس پروگرام چل رہے ہیں، لوگوں کو 20 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مفت مل رہی ہے، وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا، صرف 17 سیٹیں لینے والے مرکزی حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے اور سستی بجلی سے پورے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی کے دورے پر ہیں اور ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن:سی پیک پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 بلوچستان میں سی پیک...

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین