سونے چاندی کی قیمتیں عالمی و مقامی منڈیوں میں نئی بلندیوں پر

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 3ماہ کے وقفے کے بعد یکدم 77ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 586ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 700روپے کے بڑے اضافے 4لاکھ 80ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 602روپے بڑھ کر 4لاکھ 12ہزار 347روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 430روپے کے اضافے سے 8ہزار 895روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 369روپے کے اضافے سے 7ہزار 626روپے کی سطح پر آگئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین