ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان حکومت خاموش

آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہو گئی۔پشاور میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 جبکہ 20 کلو فائن آٹا تین ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، مردان میں 20 کلو آٹے کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا تھیلا مزید ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا، 50 کلو آٹے کا تھیلا ایک ماہ میں 2 ہزار روپے مہنگا ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین