اسلامآباد میں درختوں کی کٹائی عدالت عالیہ نے بڑا حکم جاری کردیا

سلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد نوید احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی نمائندگی مدثر لطیف عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔

سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں قواعد و ضوابط کے خلاف درختوں کی کٹائی کا عمل جاری ہے، جس کے باعث ماحولیاتی تبدیلیاں جنم لے رہی ہیں جو نہایت خطرناک ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درختوں کی کٹائی پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔عدالت نے کمرۂ عدالت میں موجود اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ درخت کیوں کاٹ رہے ہیں؟

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک سی ڈی اے درختوں کی کٹائی سے باز رہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز جواب اور درختوں کی کٹائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین