لاہور اقبال ٹاون میں شیرنی کے حملے میں بچی ذخمی مالک گرفتار

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، بھیکھے وال کچی آبادی میں پالتو شیرنی کے حملے سے آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق شیرنی کے حملے کے نتیجے میں بچی کے سر، کان اور ٹانگ پر شدید زخم آئے، جسے فوری طور پر شیخ زید اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلاول اور شجاعت پالتو شیرنی کو رکشے سے اتار رہے تھے کہ اسی دوران شیرنی نے اچانک کمسن بچی پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان شیرنی کو لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی شیرنی کے ایک مالک کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ پالتو درندے رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی

)

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

تازہ ترین