جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

ٹوکیو:

جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا جس کے بعد 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپیکر نے آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا۔سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور تین ماہ کے مختصر عرصے میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے۔ وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد، جس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور جاپان انوویشن پارٹی شامل ہیں، ایوانِ زیریں میں معمولی اکثریت رکھتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی عوام کی سب سے بڑی تشویش مہنگائی ہے، دوسری جانب جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابی مہم میں مہنگائی پر قابو اور چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اہم موضوعات ہوں گے۔واضح رہے کہ جاپان کے چین کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب وزیرِ اعظم تاکائچی نے نومبر میں تائیوان سے متعلق بیان دیا، اس کے بعد چین نے جاپان کے خلاف معاشی اور سفارتی اقدامات کیے تھے

مزیداسی طرح کی
Related

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

تازہ ترین