گوشوارے جمع کروانے پر پنجاب اسمبلی کے 41 ایم پیز کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت کی بحالی شروع کردی ہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے ذرائع کے مطابق رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں تاہم اپوزیشن اور حکومتی بنچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ان ارکان کی رکنیت کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین