شمالی علاقہ جات میں برفباری کے باعث زمینی راستے منقطع لوگ مشکلات کا شکار

ملک میں شروع ہونے والے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے نے متعدد علاقوں کے زمینی راستے دیگر شہروں سے منقطع کردیئے ہیں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں شدید برفباری کے باعث مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ دیہی رابطہ سڑکیں بھی دوبارہ بند ہو گئی ہیں، جس سے حویلی، باغ، راولاکوٹ، جہلم ویلی، پونچھ اور ضلع نیلم کا زمینی رابطہ مظفرآباد سے منقطع ہو چکا ہے۔حکام کے مطابق لمنیاں، ریشیاں، لیپہ روڈ، چکار سدھن گلی روڈ، محمود گلی اور لسڈنہ روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہیں، جبکہ وادی لیپہ کا ہٹیاں بالا اور مظفرآباد سے زمینی رابطہ بھی کٹ گیا ہے۔ضلع باغ اور پونچھ کا ضلع حویلی سے رابطہ بھی معطل ہو چکا ہے۔ اسی طرح راولاکوٹ، تراڑکھل اور بنجوسہ کو ملانے والی سڑک بھی شدید برفباری کے باعث بند ہو گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین