الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر جے یو آئی کی رہنما کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست سے متعلق معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کی حنا بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا اور ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حنا بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، اس لیے انہیں مخصوص نشست پر منتخب قرار نہیں دیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حنا بی بی کے پاس یہ حق موجود ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین