غزہ میں جاری جنگ کے دوران 71 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ،اسرائیلی فوج نے تسلیم کرلیا

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی بار غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 71 ہزار تسلیم کرلی ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے مانا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران یہ جانی نقصان ہوا۔اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد سمجھتا ہے۔آئی ڈی ایف کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہِ راست فوجی کارروائی میں مارے گئے، جبکہ ملبے تلے دبے لاپتہ افراد، بھوک یا بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 71,667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد کی شناخت نام اور شناختی نمبرز کے ذریعے ہو چکی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

تازہ ترین