وفاق کے سکولوں میں منشیات فروشی کا معاملہ،ایک سال میں 27 مقدمات درج،27 ہزار گرام چرس،ہیروئن اور آئس برآمد عدالت میں انکشاف

اسلام آباد

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر وفاقی پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، ڈائریکٹر لیگل اسلام آباد پولیس طاہر کاظم کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق منشیات کے خلاف آگاہی کیلئے وفاقی دارالحکومت کو پانچ مختلف زونز میں تقسیم کیاگیا،پولیس افسران کی جانب سے ہر زون کے علاقہ میں موجود تعلیمی اداروں سے میٹنگز کی گئیں،اسلام آبادکے9 مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیاگیا، انسدادمنشیات کیلئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی یونٹ تشکیل دے دیے گئے ہیں،منشیات کے خاتمہ، شہادتوں کا اگٹھا کرنا اور ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوانے کیلئے پولیس افسران کی خصوصی تربیت کا آغاز کیا جارہاہے، رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس نےسال 2025 کے دوران 27 مقدمات درج کرکے30 ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور ان ملزمان سے 19660 گرام چرس، 3390گرام ہیروئن،4073گرام آئیس اور 120 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ررپورٹ کے مطابق جنوری2026کے دوران 21 مقدمات درج کرکے21 ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن سے 1530گرام چرس، 4641گرام ہیروئن اور 2226 گرام آئیس بھی برآمد کی گئی، رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ یہ تمام کاروائیاں تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کی گئیںمنشیات کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرامات کا بھی انعقاد کیاگیا،وفاقی پولیس کی جانب سے منشیات خاتمہ کیلئے سی آئی اے، راولپنڈی اور اٹک پولیس سے روابط بڑھائے گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین