اسرائیل کا فضائی حملے میں ایران کی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعوٰی

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے گزشتہ رات ایران پر فضائی حملوں میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیل نے گزشتہ رات ایران پر کیے گئے فضائی حملوں میں اعلیٰ ایرانی سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی حملے میں انہیں نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی گزشتہ رات ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ ایک علیحدہ کارروائی میں بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی مارے گئے۔علی لاریجانی ایران کی اعلیٰ قیادت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکا و اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ملکی پالیسی کی تشکیل میں ان کا انتہائی اہم کردار ہے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کے زخمی یا جاں بحق ہونے سے متعلق کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائیکورٹ نےغیر سنجیدہ درخواست پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 غیرسنجیدہ اورفضول درخواست دائرکر کےعدالتی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

تازہ ترین