گزشتہ۔ایک سال میں غیر ملکی دورے کرنے والی اہم حکومتی و ریاستی شخصیات نے 422 قیمتی تحائف جمع کروا دیئے

سلام آباد

پاکستانی اعلی شخصیات نے غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع کروا دیئے، سال 2025 میں 422 مہنگے ترین تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بھی تحفے توشہ خانہ میں جمع کروائے۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نزید احمد کو ملنے والے تحفے بھی توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے گئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی تحفے نہیں رکھے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی تحفے توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے۔وہاب ریاض، رفعت مختار راجہ سمیت وفاقی سیکرٹریز، پروٹوکول افسران اور دیگر نے بھی تحفے توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے۔جو تحفے پاکستانی اعلی شخصیات کو ملے ان میں مہنگی ترین گھڑیاں، قالین، چائے اور کافی سیٹ، تلواریں اور خنجر، مذہبی مقامات کے ماڈلز، پرفیوم، شالیں، آرائشی اشیا، پینٹنگز، کتابیں، یادگاری شیلڈز شامل تھیں۔سب سے زیادہ تحفے وزیراعظم شہبازشریف کو موصول ہوئے، حکام کیببنٹ ڈویژن کے مطابق تمام تحفے توشہ خانہ میں جمع ہوگئے۔حکام کیبنٹ ڈویژن کے مطابق نئے قانون کے مطابق کوئی تحفہ اب خریدا نہیں جاسکتا، وہ جمع ہوتا ہے پھر اس کی نیلامی ہوتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

تازہ ترین