ایران نے امریکہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 شکار کرلیا

امریکا کا انتہائی جدید اور مہنگا ترین جنگی طیارہ ایف 35 ایرانی فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ایک امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

یہ انکشاف امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے ذرائع کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔سی این این کے مطابق، اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے اوپر ایک جنگی مشن پر تھا جب اسے مبینہ طور پر ایرانی دفاعی نظام یا فائرنگ سے نقصان پہنچا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچویں نسل کا یہ اسٹیلتھ جیٹ طیارہ بحفاظت زمین پر اتر گیا ہے اور اس کا پائلٹ بھی بالکل خیریت سے ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ طیارے کو کتنا نقصان پہنچا اور اس پر حملہ کس نوعیت کا تھا۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا اور اسے نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ بھارت میں ایران کے قونصل خانے نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منظر ایف 35 کو نشانہ بنائے جانے کے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

تازہ ترین