وزیراعظم شہباز شریف کا امریکہ ایران جنگ میں کردار ادا کرنے کے بیان کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکراتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا اور ایران رضامند ہوں تو وہ ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اہم پیشکش سامنے رکھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے مکمل حمایت فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم کے بیان کے مطابق اگر امریکا اور ایران اس پر رضامند ہوں تو پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ایک غیرجانبدار اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہیں، تاکہ جاری تنازع کا جامع اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے صدر عباس عراقچی اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا تھا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹوئیٹ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکردیا

مزیداسی طرح کی
Related

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام آباد میں کینیڈا کے خلاف دوطرفہ ہاکی سیریز کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان 8 تا 21 فروری 2027 اسلام...

پی ٹی آئی لانگ مارچ :گرفتار کارکنان کےلئے بڑاریلیف،دو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت...

پاکستان میں معیشت کی بہتری کےاقدامات،غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے لگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17 اکتوبر 2026 ملک میں معیشت کی بہتری...

تازہ ترین