لاہور کے مینٹل ہسپتال سے ایک پاگل ایمبولینس لے کر فرار

لاہور:

مینٹل اسپتال میں انوکھی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں سے ایک مریض ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مریض کو حراست میں لے لیا۔مینٹل اسپتال لاہور میں داخل مریض اسپتال سے ایمبولینس لے کرفرار ہوگیا اور ایمبولینس لے کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کی اور شاہدرہ اسپتال سے ذہنی مریض کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے ایمبولینس بھی برآمد کرلی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ذہنی مریض اسپتال جا کر کہتا رہا ایم ایس ہوں چارج لینے آیا ہوں جبکہ مریض نے پولیس کو بیان دیا کہ میں خون دینے اسپتال آیا تھا۔پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 190 ملین پاؤنڈ...

وزیراعظم کا جیم اسٹونز پائلٹ پراجیکٹ میں سست روی پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 محمد شہباز شریف کا...

تازہ ترین